پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

815

فیصل آباد میں نامعلوم افراد کی پی ٹی آئی کے رہنما نثار احمف جٹ کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

نثار احمد جٹ کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے تاہم وہ سابق رکن اسمبلی پنجاب بھی رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کےتھانہ ٹھیکری والا میں پیش آیا جہاں نا معلوم افراد نے نثار احمد جٹ  کی گاڑی پر کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ان کے دو محافظ کانسٹیبل محبوب اور ایوب جاں بحق ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ، جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، نثار احمد جٹ کا قریبی راستے دار ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نثار جٹ اور مقتول عبدالرحمان کے درمیان دیرینہ رنجش تھی۔ دونوں کے درمیان 2018 کے الیکشن میں سیاسی مخالفت پر اختلاف ہوا تھا۔