شام میں کرد باغیوں کیخلاف آپریشن: ٹرمپ کی ادروان کو دھمکیاں

262

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اپنے ہزاروں فوجی شام بھیج کر ترکی کے خلاف مسلح طور پر فتح حاصل کر سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ:

“ہم نے شام کے شمال مشرقی علاقوں سے دہشت گرد تنظیم “داعش” کا 100 فیصد خاتمہ کیا جہاں اب داعش کا نام و نشان بھی موجود نہیں ہے۔ ہم نے اپنا فرض بخوبی ادا کیا۔ اب ترکی کرد جنگجوؤں پر حملہ کر رہا جو تقریباً 200 سالوں سے آپس میں لڑ رہے ہیں۔”

امریکی صدر نے ترکی کو بتایا کہ:

“اب ان کے پاس صرف تین راستے ہیں؛ ایک راستہ تو یہ ہے کہ ہم ہزاروں امریکی فوجی شام میں بھیج کر ترکی کے خلاف مسلح طور پر فتح حاصل کریں۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ ترکی کی معیشت پر زبردست حملہ کیا جائے، اور آخری راستہ ترکی اور کرد جنگجوؤں کے درمیان ثالثی کا کردارادا کا ہے۔”