شمالی شام میں کردوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی میں اب تک 80 ہزار سے زیادہ شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کی شامی تنظیم نے بتایا ہے کہ بدھ کے روز شروع ہونے والے ترک آپریشن کے باعث 11 دیہات اور علاقے کے 80 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی بمباری کا زیادہ تر نشانہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات ہیں جو جنوب مشرقی صوبے اور شمالی صوبے رقہ کے علاقے میں موجود ہیں ،بمباری کا زیادہ تر نشانہ واٹر اسٹیشنز ، بجلی گھر، ڈیم ، آئل فیلڈ اور رہائشی علاقے ہیں۔