ابتدائی طبی امداد کی تربیت اسکول کے بچوں کیلئے ضروری ہے، کنور وسیم

975

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صو بائی سیکرٹر ی ہلال احمر پاکستان سندھ کنور وسیم نے کہاکہ فرسٹ ایڈ یا ابتدائی طبی امداد کی تربیت ہر اسکول جانے والے بچوں کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے بچے تعلیمی اداروں میں مختلف خطرات سے باآسانی نمٹ سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے99 مختلف اسکولوں کے نمائندوں میں فرسٹ ایڈ بکس کی تقسیم کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ہلال احمر پاکستان سندھ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے مشترکہ منصوبے ’ہر گھر میں ایک ابتدائی طبی امداد دینے ہونا چاہئے ’کا حصہ ہے،

اس حوالے ہلال احمر سندھ نے سندھ کے 220 سے زائد اسکولوں کے بچوں کو فرسٹ کی تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ جبکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے 99اسکولوں کے بچوں کو فریسٹ ایڈ کی تربیت کے ساتھ ساتھ فرسٹ ایڈ بکس بھی تقسیم کئے گئے،

تقریب میں کراچی کے تین مختلف اضلاع کے اسکولوں کے 33نمائندوں میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے گئے۔ جبکہ اس پہلے ہلال احمر سندھ کے تحت حیدر آباد، جامشورو میں فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ اسی طرح جیکب آباد اور سکھر کے تعلیمی اداروں میں اگلے ماہ ٹریننگ کے بعد 33فرسٹ ایڈ باکس تقسیم کئے جائیں گے۔