پاک آسٹریلیا سیریز: قومی ٹیم 26 اکتوبر آسٹریلیا روانہ ہوگی

421

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے 26 اکتوبر آسٹریلیا روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے  26  اکتوبر کوآسٹریلیا کیلئےروانہ ہوگی ، سیریز میں 2 ٹیسٹ  اور 3 ٹی  ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کا اعلان  نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کےبعدکیا جائیگا۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ہیڈکوچ وچیف سیلکٹرمصباح  الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں  کھلاڑیوں کی  کارکردگی کا جائزہ بھی لیں  گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مصباح  الحق چند روز  قبل پریس  کانفرنس  میں  دونوں سینیئر  کھلاڑیوں کی کمی محسوس  کئے جانے سے متعلق  بات  کرچکے  ہیں ۔