کے الیکٹرک کے پولز سے تمام قسم کے کیبل ہٹانے کے سلسلے میں کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس

361

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے جمعے کو اپنے دفتر میں کے الیکٹرک کے پولز سے تمام قسم کے کیبل ہٹانے کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جس میں کے الیکٹرک، کے ایم سی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایسوسیشن، پاکستان کیبل ایسوسیشن کے نمائندوں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ساتھ سید صلاح الدین اور دیگر نے شرکت کی،

کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا ایک ماہ قبل ہم نے اس سلسلے میں اجلاس منعقد کیا تھا اور کیبل ایسوسیشن کو وقت دیا تھا کہ شہر کی خوبصورتی کیلیے اپنے تمام نیٹ ورک و کیبل کو زیر زمین کریں اور کے الیکٹرک کے پولز پر سے تمام کیبلز فوری ہٹائے جائیں، آج اسکی کارکردگی کیحوالے سے دوبارہ اجلاس منعقد کررہے ہیں،

تمام اسٹیک ہولڈرز کو شہر کی خوبصورتی کیلیے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور شہر کو ترقی دینے و خوبصورت بنانے میں ہم سب کی ذمیداری بنتی ہے،کے الیکٹرک نے اگاہی دی کی کیبل ایسوسیشن نے آئی آئی چندریگر روڈ پر اپنے نیٹ ورک کا آغاز کردیا ہے تاہم انہیں ضلع ساتھ ڈی ایم سی سے اجازت این او سی کی ضرورت ہے،

کیبل ایسو سی ایشن نے بتایا کہ فیصلہ کی روشنی میں ہم اپنے وعدے کے مطابق عمل کررہے ہیں اور تمام نیٹ ورک کو زیر زمین کرنے کیلیے متعلقہ محکموں سے رابطہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ ہم کے الیکٹرک کو مکمل پلان دے چکے ہیں اور 70کلو میٹر کے روڈز کیلیے تقریبا500 ملین روپے کی مالیت اسے زیر زمین کرنے میں تخمینہ لگاچکے ہیں،

کے ایم سی نے کہا کہ تمام کیبل و ٹیلی کمیونیکیشن ایسوسی ایشن سے رابطے اور انہیں مکمل سہولیات ا ور مناسب رہنمائی بھی دے رہے ہیں کیونکہ فنی تعاون و مدد کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ہے،

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نئے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس کام کو ایک مقصد کے تحت عمل میں لائیں نہ کہ سرکاری سطح پر کوئی منفی کارروائی کی جائے، شہر اور شہریوں کے بہتر ین مفاد میں سب مل جل کر اس نیک مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں، وزیراعلی سندھ اور چیف سیکریٹری نے بھی واضح ہد ایات دی ہوئی ہیں اور اب کوئی تاخیری حربہ برداشت نہیں ہوگا،

ڈپٹی کمشنر ساتھ سید صلاح الدین نے بتایا کہ کیبل اور ٹیلی کمینونیکیشن ایسوسی ایشن پلان ترتیب دے چکی ہیں لیکن انہیں مخصوص طور پر اجازت اور رہنمائی کی ضرورت ہے نیز انہیں پابند کیا جائے کہ وہ روڈز کی کٹائی اور مرمت وغیرہ ساتھ ساتھ کرینگے،

کمشنر کراچی افتخار شالونی نے دوران اجلاس چیرمین ڈی ایم سی ساتھ سے رابطہ کرکے کیبل و ٹیلی کمیونیکشن ایسوسی ایشن کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرنے کو کہا ہے۔ انہون نے کہا کہ تمام نیٹ ورک و زیر زمین بنانے کیلیے کے ایم سی کوئی چارجز نہیں لے گی اور فنی مدد و تعاون اور جلد سے جلد پلان ترتیب دے کر مربوط طور پر اس اہم ٹاسک کو ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے تفصیلی رپورت پیش کی جائے،

پہلے مرحلہ میں آئی آئی چندریگر روڈ، ایم ائے جناح روڈ، شاھراہ فیصل، کینٹومنٹ کے علاقے اور باقی دیگر علاقوں میں بھی یہ دائرہ بڑھاکر پورے شہر کو کھلے کیبل سے نجات دلاکر زیر زمین کیبلز کا نظام عمل میں لایا جائیگا۔