الخدمت کے زیر اہتمام قیدیوں کیلئے کمپیو ٹرکورس کی تکمیل پر امتحان کا انعقاد،

601

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کے تحت کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کیلئے کمپیوٹرکو رس کی تکمیل پر امتحان کاانعقاد کیا گیا،جس میں 62قیدیوں نے شرکت کی۔قیدیوں نے کمپیوٹر کا بنیادی کورس کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم (سی آئی ایس) مکمل کیا،

جس کی تعلیم ان قیدیوں کو الخدمت کے کی جانب سے جیل میں قائم کمپیوٹر لیبارٹری میں دی گئی۔کورس کی تکمیل پر امتحان کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر الخدمت کے منیجرکوارڈینیشن اینڈسپورٹ منظرعالم،طاہر خان دیگر ذمہ داران موجود تھے،

ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی اورجیل سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔اس موقع پر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت قیدیوں کو ہنر مند بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ قید کے دوران وقت ضائع کرنے کے بجائے اس سے بہتر طورپر استفادہ کرسکیں اورہنر سیکھ سکیں،

اسی مقصد کیلئے الخدمت نے کراچی سینٹرل جیل میں کمپیوٹر لیبارٹری قائم کی تھی۔راشد قریشی نے کہا کہ قیدیوں کومکمل کرائے جانے والا کورس سندھ ٹیکنیکل بورڈ سے منظور شدہ ہے۔امتحان میں کامیابی پرقیدیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے جائیں گے۔محمد حسن سہتو نے بتایا کہ کورس میں کامیاب ہونے والے قیدیوں کی سزا میں 6ماہ تک کی کمی ہوسکے گی۔