کشمیر مارچ امت کا مارچ ہوگا جماعت اسلامی صرف اہتمام کریگی، دیدار لاشاری

116

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت 25 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں
ہونے والے جہاد کشمیر مارچ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری نے ٹھل، مبارکپور، گڑھی خیرو، نواز جاگیرو سمیت ضلع کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے تیاریوں کو آخری شکل دے دی ہے۔ بڑے پیمانے پر پوسٹرز ،ہینڈبلز ، اسٹیکرز، پینا فلیکس اور بینرز لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ المرکز اسلامی جیکب آباد میں منعقدہ خصوصی اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ امت کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔ جہاد کشمیر مارچ بھی امت کا مارچ ہوگا ،جماعت اسلامی صرف اہتمام کرے گی۔ مارچ میں مردوخواتین بچے بوڑھے ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔
دیدار لاشاری