فضل الرحمن بھارت کیخلاف یوم سیاہ کو سبوتاژ نہ کریں، فردوس عاشق

33
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیشنل میڈیا کانفرنس سے خطا ب کررہی ہیں
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیشنل میڈیا کانفرنس سے خطا ب کررہی ہیں

اسلام آباد(صباح نیوز+اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کی شام ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو دنیا بھر کے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں،مولانا فضل الرحمن اس دن کو اپنے انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاز نہ کریں،مولانا کا مارچ(ن) لیگ اور پی پی کے اندر فساد کا باعث بن گیا ہے،مولانا کے مارچ نے دونوں جماعتوں کے اندر آگ لگادی ہے، کائرہ صاحب کچھ کہتے ہیں تو مولا بخش چانڈیو کا بیان کچھ اور ہے،شہباز شریف فیصلے کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہیں تو داماد صاحب بازی لے جاتے ہیں،(ن)لیگ میں مفادات کے ٹکرا ؤاور 2 بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔ علاوہ ازیںوزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعرات کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز(نمل) میں ’’21 ویں صدی میں میڈیا بطور نرم طاقت‘‘ کے عنوان سے2روزہ قومی میڈیاکانفرنس2019ء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدلے ہوئے پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے ،قانون بالادست اور افراد اداروں کے تابع ہیں، بدعنوانی، قومی سلامتی کو داغدار کرنے یا ملک کے امیج کو خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، سیاست اور حکومت بعد میں ہے”پاکستان فرسٹ” اولین ترجیح ہے،سابقہ اداروں میں جان بوجھ کر قوانین اور اداروں کے افراد کے تابع رکھا گیا ،اداروں کو یرغمال بنا کر انہیں کمزور کر کے گھر کی لونڈی بنایا گیا، کسی بھی مہذب جمہوری ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کا وکیل بن کر بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم ، ناانصافیوں ، زیادیتوں کے خاتمے ،اقوام متحدہ کی قرارداووں ،قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد تک پورا پاکستان کشمیر کی آواز بن کر چٹان کی طرح ڈٹا رہے گا ، حکومت نے میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون تسلیم کر لیا ،ہمارا مذہب، ثقافت، تہذیب اور تمدن ہماری طاقت ہے،ہمیں اپنی سماجی، ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا سافٹ پاور کو بطور طاقت استعمال کرنا ہے۔
فردوس عاشق