میرپور خاص، اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ بلڈنگ  کے دفتر پر چھاپا، ریکارڈ تحویل میںلے لیا

102

میرپور خاص( نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ بلڈنگ کے دفتر پر چھاپا، تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی مبینہ خورد برد کی تحقیقات کے لیے چھاپا مار کر ریکارڈ تحویل میںلے لیا گیا۔ اینٹی کرپشن میرپورخاص کے سرکل انچارج خدا بخش تھیبو نے جوڈیشل مجسٹریٹ وسول جج شاہنواز نظامانی کی نگرانی میں مارا گیا۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم تین کروڑ چالیس لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔