غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں

144

اسلام آباد (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق کے دوسرے مرحلے کی تکمیل سے سماجی واقتصادی ترقی کے فروغ اور پاکستان کے عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ غربت کے خاتمے کے لئے چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں اور چین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان میں زرعی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے بھی چین سے تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ منفرد فوائد کی بدولت چینی کمپنیاں اپنی صنعتیں پاکستان منتقل کرسکتی ہیں۔