نسان موٹر نے نائب صدر ماکوتو اْچیدا کو اپنا نیا منتظم اعلیٰ مقرر کر دیا

106

ٹوکیو (اے پی پی) نسان موٹر نے اعلیٰ نائب صدر ماکوتو اْچیدا کو اپنا اگلا صدر اور منتظمِ اعلیٰ مقرر کر دیا ہے۔ اِن کے پیشرو ہِیروتو سائیکاوا نے حد سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کے معاملے پر ستمبر میں استعفیٰ دے دیا تھا۔نسان کے بورڈ ڈائریکٹروں نے کہا ہے کہ نئے منتظمِ اعلیٰ اْچیدا کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ شراکت دار کمپنی رینالٹ کیساتھ نسان کے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لیں۔ اور کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔نسان کے بورڈ نے مِتسْوبشی موٹرز کے چیف آپریٹنگآفیسر آشوانی گْپتا کو نسان کا آپریٹنگ آفیسر نامزد کیا ہے جو بنیادی طور پر رینالٹ سے ہیں۔نسان کے ڈائریکٹروں نے نسان کے اعلیٰ نائب صدر جْن سیکی کو نائب چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔نسان کا کہنا ہے کہ وہ عملے میں تبدیلیوں کی کوشش کرے گی جس کا اطلاق جلد از جلد بھی یکم جنوری کو ہو گا۔53 سالہ جناب اْچیدا نے ایک تجارتی کمپنی میں خدمات انجام دینے کے بعد 2003ء میں نسان میں شمولیت اختیار کی تھی۔