حکمران کشمیر پر بھارتی قبضے کو تسلیم کر چکے ہیں،حافظ طاہر مجید

400
حیدرآباد:امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید کشمیر مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہاکہ بھارت نے 370اور35اے کے قانون کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بناکر شہریوں کو مکمل یرغمال بنالیاہے بھارت کشمیر کو متنازع نہیں سمجھتا اور اس کے نزدیک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں، ہمارے حکمرانوںنے ذہنی طورپر ایل او سی کو قبول کرلیا ہے ہم پوری دنیا کو ’’13اکتوبرکے کشمیر مارچ‘‘کے ذریعے یہ پیغام دیں گے کہ ’’امت مسلمہ کا دھڑکتا ہوا دل،حیدرآباداہل کشمیر اور اہل فلسطین کے ساتھ ہے وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمان‘ڈپٹی سیکرٹری عبدالقیوم حیدر ،جے یو آئی یوتھ کے ظہور الدین شیخ بھی موجود تھے ۔ حافظ طاہر مجید نے کہاکہ بھارت کی جانب سے 370اور35اے کے قانون کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے اتوار13اکتوبر 2019ء کو 3بجے پگٹ اسکول تلک چاڑی سے زنانہ اسپتال اسٹیشن روڈ تک تاریخی عظیم الشان ’’ کشمیر مارچ منعقد کیا جائے گاجس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔ 11اور12اکتوبر کومہم کے دوران اہم چوکوں، چوراہوں اور مساجد کے باہرمظاہرے اورکارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی اور ریلیاں نکالی جائیں گی،جے آئی یوتھ کے تحت کشمیر کے حوالے سے مختلف مقامات تصویر نمائش لگائی جا ئیں گی ،نوجوان ہاتھوں کی زنجیر بناکرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے حکمران جتنے بھی آئے سب ہی نے بھارت سے اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کی لیکن بھارت نے کبھی مثبت رویے کا اظہار نہیں کیااور اب ثابت کردیا ہے کہ بھارت کشمیر کو متنازع نہیں سمجھتا اور اس کے نزدیک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی اداروں کی کوئی حیثیت نہیں،میں سلام پیش کرتاہوں ان شیر دل کشمیریوں کو جنہوںنے بد ترین ریاستی جبر و تشدد کے باوجود آزادی کی تحریک اورجدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے اورایک دن بھی بھارت کی غلامی اور تسلط کو قبول نہیں کیاآج ہمارے حکمران زمینی خدائوں کے سامنے جھکے ہوئے ہیں اور ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی فو ج اتاری تو ہماری معیشت خطرے میں آجائے گی۔حکمران صرف زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عملی اقداما ت کریں۔
حافظ طاہر مجید