مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا سے نہیں نکل سکتے، محمود خان

128

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا سے نہیں نکل سکتے۔ کسی اور صوبے سے اسلام آباد چلے جائیں تو کچھ نہیں کرسکتا۔جب یہ لوگ مارچ کیلئے نکلیں گے تو پھر اپنا منصوبہ دوں گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہجب مولانا کے لوگ باہر نکلیں گے تو پھر پتا چلے گا کہ کتنے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔15لاکھ لوگ مارچ میں نہیں جائیں گے۔میرا نہیں خیال کے مولانا کے ساتھ اتنے لوگ آئیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا سے نہیں نکل سکتے، کسی اور صوبے سے اسلام آباد چلے جائیں تو کچھ نہیں کرسکتا۔خیبرپختونخوا سے مولانا کے ساتھ زیادہ لوگ نہیں ہوں گے۔مدارس کے بچوں کو سیاست سے دور رکھنا ہوگا۔جب یہ لوگ مارچ کیلیے نکلیں گے تو پھر اپنا منصوبہ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔
محمود خان