دھرنے کو روکیں یا نمٹیں:وزیراعظم کا وزیر مذہبی امور کو ٹاسک

88

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے ممکنہ دھرنے کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ نورالحق قادری کا مولانا فضل الرحمن سے رابطے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے نور الحق قادری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موزوں طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی سفارشات پر وزیراعظم قریبی رفقا سے مشاورت کریں گے۔
ٹاسک