سول اور فوجی عہدوں پر بیٹھے قادیانیوں کو ہٹایاجائے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

125

لاہور(نمائندہ جسارت ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے مقررین نے کہا ہے کہ بیورو کریسی میں چھپے ہوئے سکہ بندقادیانی غیر محسوس انداز میں مذہبی ،جمہوری قوتوں اور فوج کے درمیان ٹکراؤ کی صورت پیدا کر رہے ہیں،سول اور فوج کے تمام عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹائے بغیر ملک کو امن کا گہوارہ نہیں بنایا جا سکتا، موجودہ دور حکومت میں عقیدہ ختم نبوت کے خلاف قادیانیت نواز پالیسیوںمیں ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہورہا ہے،فرقہ وارانہ فسادات کے پس پردہ قادیانیوں کا پیسہ اور بیرونی ایجنسیوں کے ڈالر کام کر رہے ہیں۔ موجودہ حکمران سن لیں کہ قانون انسداد توہین رسالت اور قوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ اسلامی اقدار، اسلامی شعائر اور قوانین تحفظ ناموس رسالت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ کسی گستاخ رسول کو آج تک دار پر نہ لٹکانا 295-C سے کھلا مذاق ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی نشستوں کی صدارت پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد اور مولانا محب اﷲ لورالائی نے کی جبکہ کانفرنس سے مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا مفتی محمد حسن، شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایاو دیگر علما نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی نے وطن عزیز کے ایٹمی راز چوری کر کے مغربی آقاؤں کو دے کروفا داری کا حق ادا کیا، قادیانی جرائد اور رسائل میںغیر قانونی طور پر اسلامی شعائر اور مسلمانوں کی مذہبی اصطلاحات استعمال کر کے آئین پاکستان کی واضح خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔ دینی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما اور قائدین خطاب کریں گے۔