حکمران لنگر خانوں کے بجائے روزگار کی سہولیات فراہم کریں

123

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی115کے امیر میاںاجمل حسین بدر ایڈووکیٹ،یوسف گل پراچہ نے کہا ہے کہ حکمران لنگر خانوں کے بجائے روزگار اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں۔ غریب عوام بے روزگاری اور بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہے اور حکمران عجیب منطق کے پروجیکٹس پر قومی وسائل برباد کررہے ہیں۔ اجمل حسین بدرنے مزید کہا کہ حکومت کی ناکامی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے عوام دشمن پالیسیوں سے ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ سابقہ ادوار کو نشانہ بناکر مہنگائی کے کوڑے عوام پر برسائے جا رہے ہیں۔ معاشی بحران کو قابو کرنے کے نام پر ملک میں مہنگائی طوفان برپا کردیا ہے گیا ہے جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیل چکی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ایک سالہ دور حکومت میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔