بنوں‘احتجاج کرنے والے 68 افراد کیخلاف مقدمہ درج

39

بنوں(آ ئی این پی)احتجاج کے دوران روڈ بندش اور دھمکی آمیز تقاریر پر اقوام مند خیل اور داؤد شاہ کے 68 آفراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، اقوام ممند خیل کے سربراہ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر ملک میر شمد خان کا نام سر فہرست ہے پاور ہاؤس بجلی کے تنازع پر گزشتہ دنوں ممند خیل کے دو افراد کو دفعہ تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس کی رہائی کیلیے گزشتہ شب ڈنڈا بردار مظاہرین نے دواسڑک میرانشاہ روڈ کو کافی دیر تک غیر قانونی بلاک کیے رکھاتھا، اورواپڈا حکام کو دھمکیاں دیں جس پر ملک میر شمد خان سمیت 68 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔