ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد کی مانیٹرنگ ٹیم کا بوائزو گرلز کالج سجاول کا دورہ

103

سجاول (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد کی مانیٹرنگ ٹیم کا بوائزو گرلز کالج سجاول کا دورہ۔ ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم کے کے کی سربراہی میں مانیٹرنگ ٹیم نے سجاول میں بوائز ڈگری کالج اور گرلز کالج سجاول کا دورہ کیا۔ بائیو میٹرک، کمپیوٹر، لیب، لائبریری اور طلبہ کی حاضری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پرنسپل محمد حسن بھٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کم وقت میں اچھی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں ان کی محنت قابل قدر ہے۔ امید کرتے ہیں کہ تعلیم کے فروغ کے لیے اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں گے۔