ڈگری، اسکول کے بچوں سے بھرا رکشا نالے میں جاگرا، بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں

93

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری کی سب سے بڑی الٰہ آباد کالونی کی آخری گلی میں بہنے والے برساتی نالے سرفراز واہ کی حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے بدھ کو اسکول کے بچوں سے بھرا رکشا بچوں سمیت نالے میں جاگرا، بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اس بڑے گندے نالے کے کناروں پر حفاظتی دیواریں نہیں بنائی گئیں۔ جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اگر اب بھی متعلقہ اداروں نے توجہ نہ دی تو کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ جبکہ ایک اوربدھ کو ہی ڈگری کی میرجان محمدکالونی میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول کی چھت کا پلستر گرگیا۔ تاہم زیر تعلیم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ شدید گرمی کے باعث برآمدے میں بچوں کو تعلیم دی جارہی تھی۔ واضح رہے کہ اسکول بلڈنگ کی چھت متعدد جگہوں سے خستہ حال ہے۔