واسا کی نااہلی،ہر دوسرا علاقہ گندے پانی میں ڈوبا ہوا ہے

106

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںعبدالستاربیگا،چودھری نویداسلم،رانامحمدوسیم ایڈووکیٹ اورحاجی محمدحنیف دیگر نے کہا ہے کہ واساکی نااہلی اورناقص انتظامات کے باعث اندورن شہراورگردنواح کے رہائشی علاقوں میں واساکا سیوریج سسٹم نکاسی آب کا نظام بہترنہ ہونے کے باعث ہردوسراعلاقہ گندے پانی میں ڈوب گیاہے ۔ گلیاں،سٹرکیں،خالی پلاٹ گندے پانی سے بھرنے کے باعث ڈینگی لاروا،مچھروںکی افزائش،کیڑے مکوڑے اورحشرات کی بھرمار نے شہریوں کا جینادو بھر کردیاہے،جڑانولہ روڈ،ستیانہ روڈ،جھنگ روڈکے گرداطراف رہائشی علاقوںمیں پرانی اوربوسیدہ سیوریج لائنوں نے گندہ پانی اوورفلوکرناشروع کردیاہے جبکہ واساکی ناقص حکمت عملی نکاسی آب کانظام بہترنہ ہونے کے باعث گندے پانی کے جوہڑوںمیں رہنے پر مجبورہیں،جسکے باعث ہر دوسر اشخص خطرناک بیماریوں کاشکارہورہاہے،رہنمائوں نے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ کو فوری شہر اورگردنواح کے علاقوںکو صفائی اورگندگی سے پاک نکاسی آب کابہترکرنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے۔