ڈی آئی خان گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جل کر خاکستر

118

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی)ڈیرہ بنوں روڈ پر باب ڈیرہ کے قریب ڈاٹسن گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،گاڑی جل کر خاکستر، ریسکیو1122فائر فائٹنگ ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تھانہ کینٹ کی حدود باب ڈیرہ کے قریب ڈاٹسن گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع پر ریسکیو1122فائر فائٹنگ ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں ڈاٹسن گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔