تیونس کے عام انتخابات میں النہضہ کی بر تری

283
تیونس: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کررہا ہے
تیونس: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کررہا ہے

 

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق حرکت النہضہ جماعت سب سے آگے ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسلام پسند جماعت کو پارلیمان کی 217نشستوں میں سے 52حاصل ہوگئی ہیں اور وہ حکومت بنانے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے۔ واضح رہے کہ تیونس میں کسی بھی جماعت کو تنہا حکومت بنانے کے لیے 109نشستوں کا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دوسری جانب تیونس میں سیاسی جماعت قلب تیونس کے رہنما اور صدر کے عہدے کے لیے امیدوار نبیل القروی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ القروی ایک متنازع لیکن تیونس کی طاقت ور شخصیت سمجھے جاتے ہیں جو کئی میڈیا اداروں کے مالک بھی ہیں۔ قروی کو صدارتی انتخابت کے دوران دوسری مرتبہ ہونے والی رائے دہی سے 4 روز قبل دارالحکومت تیونس کی ایک نواحی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ نبیل القروی کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ان کی گرفتاری کے خلاف قانونی شکایت کو درست تسلیم کر لیا تھا۔ القروی کو اگست میں ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ قلب تیونس کے رہنما نبیل قروی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کے آخری دور کو ایک ہفتے کے لیے مؤخر کردیا جائے تاکہ وہ اپنی انتخابی مہم چلاسکیں۔