جاپان: طوفان کے باعث پیشگی اقدامات‘ پروازیں منسوخ

349

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکومت نے خطرناک سمندری طوفان ہاگی بیس کے پیش نظر ملک بھر کے کئی ہوائی اڈوں پر ہفتے کے روز اندرون ملک تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق طوفان ہاگی بیس ہفتے کے روز ہوا کے جھکڑ اور شدید بارش کے ساتھ مشرقی جاپان سے ٹکرائے گا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے چند ٹرینوں کو محدود یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے سکہا ہے کہ جاپان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے 280 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ آبے نے کہاکہ جاپان جی 20 ممالک سے ایک لاکھ 20ہزار ماہرین کو جمع کرکے اس حوالے سے مؤثر اقدامات کرے گا۔