امریکا میں جانسن اینڈ جانسن پر 8 ارب ڈالر کا جرمانہ

216

ہیرسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نے معروف کمپنی جانسن اینڈ جانسن پر ایک دوا کے مضر اثرات کی وجہ سے 8 ارب ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کی عدالت نے متاثرہ مریض کو خطیر رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب کمپنی نے فیصلے کوغلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے نفسیاتی امراض میں استعمال ہونے والی دوا ’ریسپیریڈون‘ کے حوالے سے حقائق کو نظر انداز کرکے بہت زیادہ جرمانہ سنایا ہے۔ آئٹزم کے مریض 26 سالہ نکولس مری نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ وہ جانسن اینڈ جانسن کی دوا 2003 ء سے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی جسمانی ساخت میں ایسی تبدیلی رونما ہوئی، جس سے متعلق انتباہ درج نہیں کیا گیا تھا۔