مسجد ابراہیمی رواں سال 7 روز بند اور 443 بار اذان سے محروم رہی‘ رپورٹ

112

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد ابراہیمی رواں سال کے 9 ماہ میں اسرائیلی حکومت اور یہودی آباد کاروں کی مداخلت کی وجہ سے 7 دن مکمل طور پر بند رہی، جب کہ 443 بار اذان اور نماز نہیں ہوئی۔ مسجد ابراہیمی کی بے حرمتی کے 21 واقعات پیش آئے۔