انڈونیشیا میں وزیرپرچاقو  سے حملہ‘3 افراد گرفتار

117

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے وزیر سلامتی، سیاسی و قانونی امور ویرانٹو پر چاقو سے حملہ کردیا گیا۔ مقامی ٹی وی چینل کے مطابق یہ واقعہ بانٹن نامی صوبے میں پیش آیا، جہاں ایک یونیورسٹی کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر نا معلوم شخص نے وزیر پر چاقو سے حملہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں ایک پولیس افسر بھی پشت پر وار سے زخمی ہوا۔ وزیر ویرانٹو کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔