تجاوزات لائنوں کی تبدیلی میںبڑی رکاوٹ ہے‘واٹر بورڈ

124

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں واٹربورڈ کی لائنوں پر علاقہ مکینوں نے تجاوزات قائم کرلی ہیں، اس سبب واٹربورڈ کو سیوریج لائنوں کی صفائی، اوورفلو کے خاتمے اور لائنوں کی تبدیلی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، منتخب نمائندے اس قسم کے اقدامات کی حوصلہ شکنی کریں اور واٹربورڈ کی تنصیبات پر تجاوزات کے خاتمے میں واٹربورڈ سے تعاون کریں ،سندھ حکومت کے تعاون سے ضلع غربی میں فراہمی آب کی بہتری کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، جن کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے ،یہ بات انہوںنے رکن اسمبلی عالمگیر خان ،ارسلان تاج اور امیر جماعت اسلامی ضلع غربی محمد اسحاق خان کی قیادت میں آنے والے وفود کے ساتھ منعقدہ اجلاسوں سے خطاب کے دوران کہی ، اراکین اسمبلی عالمگیرخان اور ارسلان تاج سے فراہمی ونکاسی آب کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈنے کہا کہ نارتھ، کراچی نیوکراچی ، حسین ہزارہ گوٹھ سمیت شہر کے مختلف علاقوںکے بعض مکینوں نے واٹربورڈ کی لائنوں پر مکانات کی گیلریاں اور دیواریں تعمیر کرلی ہیں جبکہ نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر میں واٹربورڈ کی پانی کی لائنوں پر تعمیرات کی گئی ہیں، واٹربورڈان کے خلاف آپریشن کرتا رہتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ منتخب نمائندے اس قسم کے اقدامات کی حوصلہ شکنی کریں ۔