ڈائیوو پاکستان بس سروس کراچی ٹرمینل پر ایک روزہ روڈ سیفٹی سیمینار

257

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس کراچی ٹرمینل پر روڈ سیفٹی پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔موٹروے پولیس کی زونل ایجوکیشن ٹیم کے افسران نے ڈائیوو بس ایکسپریس کے ڈرائیور حضرات اور دیگر اسٹاف کو ہائی ویز رولز اور روڈ سیفٹی کے بارے میں ملٹی میڈیا کے ذریعے بریفنگ دی۔ منیجر کراچی ٹرمینل قمر رضا نے اپنے خطاب میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر مسرور عالم کولاچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی زونل ایجوکیشن ٹیم کے افسران کو ہمارے ادارے کی طرف روانہ کیا جنہوں نے ہائی وے رولز اور روڈ سیفٹی پر ہمارے ڈرائیورز اور دیگر اسٹاف ممبران کو بہترین انداز میں بریفنگ دی جس سے یقینا ہم سب کو روڈ سیفٹی سے آگہی حاصل ہوئی جو کہ یقینا ہماری سروس کو مزید محفوظ اور آسان کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔سیمینار سے ریجنل ٹرانسپورٹ سیکرٹری نظر شاہانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ پاکستان موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوام میں خودآگاہی کے حوالے سے اور انفورسمنٹ کو مزید موثر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے ۔نجی کمپنی اٹلس ہونڈا کے سیفٹی ریجنل مینیجر عاطف رشید نے کہا کہ ہماری کمپنی موٹروے پولیس کے ساتھ روڈ سیفٹی کے اوپر حادثات کی روک تھام اور عوام میں خود آگہی مہم کا ہمیشہ حصہ رہی ہے ۔