مودی نے اپنی حفاظت کے لیے جدید طیارے خرید لیے

219

نئی دہلی(آن لائن) بھارت نے اپنے صدر رام ناتھ، نائب صدر وینکیا نائڈو اور وزیراعظم نریندر مودی کی حفاظت کیلیے امریکا سے 2 طیارے خرید لیے ہیں جو دفاعی نظام سے لیس ہیں۔ میزائلوں اور دفاعی نظام سے لیس بی 777 طیارے جولائی 2020ء میں بھارت پہنچیں گے۔ امریکا سے خریدے گئے طیاروں کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اڑائیں گے اور اس مقصد کے لیے 4 سے 6 پائلٹس کو تربیت دے دی گئی ہے۔ طیاروں کی قیمت 190 ملین ڈالر ہے اور دیکھ بھال کی ذمے داری ائر انڈیا انجینئرنگ سروس لمیٹڈ کے پاس ہوگی۔