ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کا جوان شہید

115

راولپنڈی(آن لائن)کنٹروللائنپربھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں پاک فوج کا جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فرسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نعمت ولی شہید ہوا جب کہ 2 خواتین زخمی ہوئیں،زخمی ہونے والی خواتین کا تعلق سریاں گاؤں سے ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا، بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔