شہباز شریف مجھ پر کیس کی جرأت نہیں کر سکتے ،شہزاد اکبر

109

لاہور (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے کہا ہے کہ شہباز شریف مجھ پر کیس کرنے کی جرأت نہیں کر سکتے ، ہتک عزت کا دعوے کا انتظار کر رہا ہوں،عدالت لے جانے کا وعدہ آصف زرداری کو گھسیٹنے والے دعویٰ کی طرح ہی نکلا ہے۔ جمعرات کے روزٹویٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے انہیں عدالت لے جانے کا وعدہ لگتا ہے کہ آصف زرداری کو گھسیٹنے والے دعویٰ کی طرح ہی نکلا۔ شہزاد اکبرنے کہا کہ وہ انتظار میں ہیں، کب شہباز شریف انہیں عدالتوں میں گھسیٹتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا شہباز شریف ان پر کیس کرنے کی جرأت نہیں کر سکتے۔ کئی مہینے گزر گئے، ان کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہ ہونابرطانوی صحافی کی اسٹوری کی تصدیق ہے۔