شام میں ترک آپریشن، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

243

شام میں ترکی کےفوجی آپریشن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس آج ہو رہاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی کونسل کا اجلاس آج ہوگا،  ہنگامی اجلاس بیلجیئم،فرانس،برطانیہ،جرمنی اور پولینڈکی درخواست پرطلب کیاگیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بند کمرے میں ہوگا اور اس اجلاس میں ترکی کی شام میں کارروائی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترکی کے فوجی آپریشن پر عرب لیگ کا بھی ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، عرب لیگ کا اجلاس 12 اکتوبر کو بلایا گیا ہے۔

کرد ملیشیا کیخلاف آپریشن کیوں؟

ترک صدر رجب طیب اِردوان نے شمال مشرقی شام میں محفوظ علاقے کے قیام اور دہشت گرد تنظیم داعش سمیت کرد ملیشیا کے خلاف آپریشن کے لیے فوجی کارروائی کا اعلان کردیا ہے اور فوجی کارروائی کے پہلے روز اب تک 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔