وزیراعظم اگر ٹیپو سلطان ہوتے تو اس وقت سرینگر میں ہوتے، سراج الحق

351

اسلام آباد،امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں میں ٹیپو سلطان ہوں اگروہ ٹیپو سلطان ہوتے تو سرینگر میں ہوتے۔

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کےزیراہتمام یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سراج الحق نے کہا کہ لگتا ہے حکومت نہیں چاہتی کہ پوری قوم کشمیر کے لیے ایک پیج پر ہوحیرت ہوئی جب وزیراعظم نے کہا جو ایل او سی کی طرف مارچ کرے گا وہ غدار ہوگا، نہ یہ خود کام کرتے ہیں اور نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں پاکستان بہت بڑی مشکل سے دوچار ہے کیونکہ کشمیر کیلیے روڈ میپ نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کیلیے اگر آپ رسک نہیں لیں گے تو کوئی آپ کی بات نہیں سنے گا، کشمیری ماؤں بہنوں کی نظریں پاکستان کیطرف ہیں اورپاکستان کی نظریں امریکا کیطرف ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ چین میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہم ایک کرپٹ قوم ہیں، کیا کوئی سرمایہ کار پاگل ہے کہ وہ کرپٹ ملک میں سرمایہ کاری کرے گا۔