سرفراز کی کپتانی خطرے میں، پنجاب اسمبلی میں قراردار جمع

353

لاہور: سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرادار جمع کرادی گئی۔

ناتجربہ کار سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر  پنجاب اسمبلی کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی ، جس میں کہا گیا ہےکہ ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم 8 ویں نمبر کی ٹیم سے سیریز ہار گئی۔ قرارداد میں سری لنکن ٹیم سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا ہاتھوں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔شائقین کرکٹ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

دوسری جانب میچ کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق گزشتہ روز اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ سری لنکا جیسی باتجربہ کار ٹیم سے شکست آنکھیں کھولنےکیلئے کافی ہے۔ہمیں بولنگ پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور شکست کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔