ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا جوان شہید

352

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نےایک بار پھر کنٹرول لائن سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فرسز کی جانب سے ایل او سی کے بروھ اور چری کوٹ سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بروہ اور چیری کوٹ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے سیریاں گاؤں کی دو خواتین زخمی ہوئیں اور سپاہی نعمت علی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا، بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔