ایران میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

177

ایران میں قدرتی گیس کی تلاش کے دوران تقریباً ایک ٹریلین مکعب میٹر قدرتی گیس کے ذخائردریافت ہوگئے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق  ایران کےصوبہ فارس کے جنوب میں جاری قدرتی ذخائر کی  تلاش کے دوران 3 ہزار 900 میٹر گہرائی سے ایک ٹریلین قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔

ایرانی پیٹرول کمپنی کے ڈائریکٹر صالح ہندی نے کہا ہے کہ دریافت ہونے والے ذخائر دارالحکومت تہران کی 16 سالہ گیس کی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سرکاری پیٹرول کمپنی تقریباً 33 ٹریلین مکعب میٹر گیس کے ذخائر کےساتھ اس شعبے میں ایران دنیا بھر میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔