دولہا دلہن بیت الخلا میں سیلفی بنائیں، 51ہزارروپے پائیں

906

بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں دولہا دلہن کے لئیے حکومت کی جانب سے ایک انوکھی اسکیم، بیت الخلا میں سیلفی بنانے پر دُلہن کو 51 ہزار روپے تحفے (سلامی) کے طور پر ملیں گے.

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق مدھیا پردیش کی حکومت نے بیت الخلا کے لیے یہ اسکیم متعارف کرائی ہے کیونکہ سرکاری افسران ہر جگہ بیت الخلا چیک نہیں کرسکتے لہٰذا وہ دُلہا سے بیت الخلا میں کھڑے ہوکر سیلفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ انکے گھر میں  بیت الخلا ہے.

 دولہا دلہن باتھ روم میں کھڑے ہوکر سیلفی لینے کی شرط صرف دیہاتی علاقوں میں ہی نہیں بلکہ بھوپال شہر کی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بھی یہ مطالبہ سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل اس حوالے سے پالیسی میں کچھ نرمی تھی جس میں دُلہا کو شادی کے 30 دن کے اندر باتھ روم بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ  باتھ روم کے حوالے سے حکومت کی اسکیم 2013 سے ہے تاہم اس میں سیلفی  کا اضافہ حال ہی میں کیا گیا ہے.