پاکستان کے تمام حکمران اقتدار میں آنے کے بعدتعلیم کے فروغ کیلئے اپنے وعدے اور دعوے بھول گئے،زاہد سعید

474

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو اور معروف بزنس مین زاہد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل تعلیم کے فروغ اور انسانی ترقی کے دعوے کے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وعدے اور دعوے بھول گئے ہیں،

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گرین کریسنٹ ٹرسٹ کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جی سی ٹی ہلال اسکولز کراچی چیپٹر کے انٹر اسکول قرات نعت ملی نغمے اور تقریری مقابلے سندھ اسکاوٹس آ ڈیٹوریم میں منعقد ہوے،ان مقابلوں میں سو سے زائد جی سی ٹی ہلال اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کیحاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے گئے،

سندھ اسکاوٹس آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں گرین کر یسنٹ کے چیف ایگزیکٹو زاہد سعید،سیکرٹری جنرل عبدالغفار عمر، ٹرسٹی فیضان جاوید،معروف بزنس مین ٹیپو سلطان،شاہد آفریدی فاونڈیشن کے رضوان احمد، سندھ اسکاوٹس کے سیکرٹری سیداختر میر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوے زاہد سعید نے کہا کہ ہر دور میں پاکستان کے حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل تعلیم کے فروغ اور انسانی ترقی کے دعوے کیے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ وعدے اور دعوے بھول گے ہیں،

انہوں نے کہا کہ اگر ہم تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبے کو فوکس کریں تو 15سال میں پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ ممالک میں کی فہرست میں ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 25سال قبل جب پہلے جی سی ٹی ہلال اسکول قام کیا تھا تو تصور نہیں تھا کہ ان پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ علاقوں میں اتنا ٹیلنٹ موجود ہے،انہوں نے کہا کہ مالی مسائل کے باوجود جی سی ٹی ہلال اسکول کے ان بچوں کی کارکردگی ہزاروں روپے فیس لینے والے اسکولوں سے بہتر ہے۔ انہوں نے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوے انہیں نصیحت کی کہ وہ ملک کا نام روشن کرنے کے لے مزید محنت کریں اور اساتذہ کی محنت کو بھی سراہا یاگیا۔