ہماری امن کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے، جنرل زبیر حیات

342

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک سے امن کا خواہاں ہے مگر ہماری امن کی پالیسی کا غلط  مطلب نہ لیا جائے۔

رسالپور کی پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل محمدزبیرمحمود نے کہا کہ قوم کوپاک فضائیہ پرفخرہے، امیدہےپاس آؤٹ کیڈٹس کسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، کشمیری ہمارے بھائی ہیں ان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے جب کہ پاکستان تخفیف اسلحہ کی عالمی پالیسی پر عمل پیراہے۔

جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دارجوہری طاقت ہے اور ہماری مسلح افواج ہر قسم کےخطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور اس کے لئے تیار اور پرعزم ہیں، پاکستانی امن پسند قوم ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی سے امن حاصل کیا ہے۔