وعدہ خلاف میئر کوشہری گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھماتے رہے

495

میکسیکو کے جنوبی علاقے کے میئر جارج لوئسکو وعدوں کے مطابق کام نہ کرنے پر شہریوں نے دفتر سے زبردستی باہر نکالا اور گاڑی میں باندھ کر شہر میں گھمایا۔ جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پولیس نے واقعہ  میں ملوث 11افراد کو گرفتارکرلیا ۔میئر جارج لوئس کو بظاہر کوئی زخم نہیں آئے تاہم انہیں بری طرح گھسیٹا گیا۔میکسیکو کے شہریوں کی جانب سے میئر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جو انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کے مطابق سڑکیں بنانے اور دیگر کام کرنے میں ناکامی پر پیش آیا۔حکام نے میئر پر حملے کے بعد ریاست میں سکیورٹی کے لیے اضافی نفری تعینات کردی۔

https://www.youtube.com/watch?v=yDwRk91FFTg