آزادی مارچ کیلئے زمینی راستے بند ہونے کی صورت میں کشتیوں کے استعمال کا فیصلہ

291

جمعیت علمائے اسلام (ف)نے آزادی مارچ کے دوران زمینی راستہ بند ہونے کی صورت میں کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ کے راستے اٹک پل تک پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اسلام آباد پہنچنے کے لیے زمینی راستے بند ہونے کی صورت میں متبادل راستےتلاش کرنا شروع کردیئے ہیں۔

اسی سلسلےمیں جے یوآئی نےسڑکیں بند ہونے کی صورت میں دریائے سندھ کے راستے کشتیوں کے ذریعے پنجاب میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے مشقیں بھی کی گئیں ہیں۔