عالمی مسابقتی انڈیکس میں پاکستان کی 3 درجے کمی ہوگئی

122

اسلام آباد (آن لائن) ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی جانب سے جاری عالمی مسابقتی انڈیکس 4.0 کی درجہ بندی میں پاکستان کے3 درجے کم ہوگئے ہیں اور یہ 141 ممالک میں 107سے110 ویں نمبر پر آگیا۔ اگر اس فورم کی گزشتہ سال کی رپورٹ دیکھیں تو 2018ء میں پاکستان140 ممالک میں سے 107 ویں نمبر پر تھا تاہم 2019ء کی رپورٹ کو دیکھیں تو 110 کی مجموعی درجہ بندی میں پاکستانی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی اور یہ 109 سے 107 رہی‘ اس کے علاوہ انفرااسٹرکچر کے
لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی 93 سے گر کر 105 پر آگئی‘ اسی طرح معاشی استحکام کے حوالے سے پاکستان کی غیرمعمولی تنزلی ہوئی اور یہ 103 سے گرکر 116 تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق مزدور مارکیٹ ایک درجہ بہتری کے بعد 120 ہوگئی جبکہ مالیاتی نظام کی درجہ بندی گراوٹ کا شکار رہی اور یہ 89 سے گر کر 99 ہوگئی جبکہ مارکیٹ حجم کی یہ درجہ بندی 29 پر رہی اور سازگار کاروباری ماحول کے لحاظ سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری ہوئی اور یہ 52 درجے پر رہی، اس کے علاوہ تخلیقی صلاحیت میں درجہ بندی گری اور یہ 75 سے 79 پر آگئی۔
انڈیکس