راولاکوٹ‘11اکتوبر کو عزم جہاد کشمیر کانفرنس کی تیاریاں مکمل

126

راولاکوٹ (صباح نیوز) 11 اکتوبر کو بعد نماز جمعہ صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں عزم جہاد کشمیر کانفرنس کی تیاری مکمل کر لی گئی‘ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق حیدر، امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان اور دیگر قائدین کانفرنس سے خطاب کریں گے‘ یہ کانفرنس کشمیر کی آزادی کی تحریک کو مزید جلا بخشنے کا باعث بنے گی۔ جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام ہونے والی اس کانفرنس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے‘ صابر شہید
اسٹیڈیم کو کشمیر، پاکستان اور جماعت اسلامی کے جھنڈوں اور کشمیر کی آزادی کے بینروں سے سجاد یاگیا ہے ۔
جہاد کشمیر کانفرنس