فروغ نسیم کا بارکونسل لائسنس معطل نہ کرانے کا عمل مس کنڈکٹ قرار

111

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو سرکاری عہدہ سنبھالنے کے بعد کونسل کا لائسنس معطل نہ کرانے کے عمل کو مس کنڈکٹ قرار دیتے ہوئے معاملہ کونسل کی انضباطی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کی انضباطی کمیٹی کے چیئرمین جسٹس عمر عطا بندیال ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل کی طرف سے وزیر قانون کے لائسنس معطلی کے بعد اٹارنی جنرل نے کونسل کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا تھا۔ قانون کے مطابقعدالت عظمیٰ یا ہائی کورٹ کا کوئی بھی وکیل کسی سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے بعد لائسنس معطل کرانے کا پابند ہوتا ہے۔
فروغ نسیم