۔3سے 5 برس تک تمام رکشے بیٹری پر چلیں گے، فواد چودھری

87

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گی ہے اور 6سے 8ماہ تک ایسے 10 ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔ انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگلے 3سے 5برسوں کے دوران پاکستان میں انجن سے چلنے والے تمام رکشوں پر پابندی عاید کر دی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشوں بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آ چکے ہوں گے۔اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں میں بھی کمی آئے گی۔
فواد چودھری