سستی روٹی اسکیم کے آڈٹ پر شوق پورا کرلیں،عظمیٰ بخاری

110

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سستی روٹی اسکیم کا آڈٹ کئی مرتبہ ہو چکا اگر یہ حکومت پھر شوق پورا کرنا چاہتی ہے ،کھلی چھٹی ہے۔ میٹرو بس،اورنج لائن اور لیب ٹاپ اسکیم میں شہباز شریف کو کلین چٹ دی جاچکی ہے۔ 14ماہ میں پنجاب اسمبلی کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ پنجاب کی پہلی اسمبلی ہے جس میں منظورشدہ بلز کی تعداد کم اور التوا کے شکار بلز زیادہ ہیں۔ کابینہ کا کام قانون سازی کرنا ہے پنجاب کابینہ 20کے قریب بلز بھجواچکی ہے تمام بلز التواء کا شکار ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میاں اسلم اقبال کی پریس
کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ پنجاب کابینہ کے ہر اجلاس میں شہباز شریف دور کی خامیاں تلاش کرنی کی کوشش کی جاتی ہے۔ 14ماہ بعد بھی پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا عمل مکمل نہیں ہو چکا۔اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئر مین بنانے کا وعدہ وفا نہیں ہو سکا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کے قیام کے بغیر تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا قیام بلاجواز ہے۔پنجاب کابینہ 14ماہ بعد بھی کسی ایک محکمے کی پالیسی بنانے میں ناکام رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری