عمرے پر پابندی لگا کر سیکرٹری تعلیم نے اختیارات سے تجاوز کیا،طاہر مجید

232

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہاکہ عمرہ زیارت وغیرہ پر پابندی لگاکر سیکرٹری تعلیم نے اپے اختیارات سے تجاوز کیا ہے اور عازمین عمرہ وزائرین کے پیسے ضایع ہوگئے ۔اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں کی شکایات پر حافظ طاہر مجید نے کہاکہ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے بیرون ملک سے آکر اساتذہ کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے اسکول کے اساتذہ جنہوں نے تمام تر قانونی تقاضے پورے کیے حکومت کی اجازت سے پاسپورٹ بنوائے اور عمرہ اور زیارتوں وغیرہ کے لیے اجازت حاصل کی اور فلائٹ بکنگ کرالی اچانک سیکرٹری نے غیر منطقی فیصلہ کرکے بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ یہی کام ان کے لیے جائز مگر اپنے ماتحتوں کے لیے ناجائز ہے۔ انہوںنے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیں ۔
حافظ طاہر مجید