جعلی اکائونٹس کیس ،7ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور

89

اسلام آباد(آن لائن) جعلی اکائونٹس کیس، سندھ حکومت اور پاکستان اسٹیل مل اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر نیب کی بڑی کامیابی،7 ملزمان نے پلی بارگینگ کر لی،پلی بارگینگ کرنے والوں میں حماد شاہد، عبدالغنی، طارق بیگ، محمد اقبال، محمد توصیف، عامر اور سراج مشاہد شامل ہیں۔ نیب نے ان ملزمان کو احتساب عدالت کے جج محمد منیر کے روبرو پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ پلی بارگینگ کرنے کے لیے آپ کسی دبائو کا شکار تو نہیں ہوئے۔ ملزمان نے بتایا کہ ہم پر کوئی دبائو نہیں خوشی سے پلی بارگینگ کر رہے ہیں۔ احتساب عدالت نے پلی بارگینگ کی درخواست منظور کر لی۔ ملزمان طارق بیگ نے 33 ،محمد اقبال نے32ایکڑ زمین واپس کی۔ تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزم عامر نے 40، سراج شاہد نے 50 ایکڑ زمین واپس کی۔10 ارب 66 کروڑ کی زمین اسٹیل مل کو واپس دلوا دی گئی۔ زمینوں کی الاٹمنٹ کے کیس میں ملزم محمد توصیف نے 42کروڑ روپے نقد بھی واپس کیے۔ ملزم محمد توصیف کووعدہ معاف گواہ بنایا گیا۔
جعلی اکائونٹس کیس