ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا کشمیر کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

188

کراچی (نمائندہ جسارت) ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے کشمیرکانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا ۔کانفرنس میں سکھ ،ہندواورعیسائی کمیونٹی کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا جائے گا اور مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو اجاگر کیا جائے گا۔کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی مجلس مشاورت کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس کی صدارت صدر انتخاب عالم سوری نے کی ،اجلاس میں جنرل سیکرٹری شہزاد مظہر، شیخ ارشد ،عرفان رانا،طارق خان ،خالد جمال ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اوربھارتی ظلم وجبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،اجلاس میں انتخاب عالم سوری نے کہا کہ بھار ت کی جانب سے آرٹیکل 370اے کو ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا غیر آئینی وغیر قانونی ہے ۔قیام پاکستان کے وقت خود گاندھی نے اسے متنازع قرار دیا اورکہا تھا کہ اسے کشمیریوں کی منشا کے مطابق حل کیا جائے جبکہ اس پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہیں ،لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ظلم کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق کو سلب نہیں کرسکتا انتخاب عالم سوری نے کہا کہ کانفرنس میں ہیومن رائٹس کی تنظیموں اوراقلیتی برادری کے رہنما ؤں کو بھی دعوت دی جائے گی۔کانفرنس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
ہیومن رائٹس